گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر کارروائی 28ستمبر تک ملتوی

گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر کارروائی 28ستمبر تک ملتوی

لاہو(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام نے چوری کے مقدمہ میں ملوث گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت پر کارروائی 28ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے تھانہ رائیونڈ پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں گلوکار بلال سعید کی جانب سے دائرکی گئی درخواست ضمانت میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ بے گناہ ہے ،اس پر غلط چوری کا مقدمہ درج کروایاگیا ہے۔ عدالت میں جو ایف آئی آر پیش کی گئی ہے اس کیس کی مدعیہ رخسانہ بی بی اور نوشین ہے ،جنوں نے بلال سعید پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کے گھرسے نقدی، زیورات اور ڈالر مبینہ طور پرچوری کئے ہیں۔

،علاوہ ازیں رخسانہ بی بی نے 406کے تحت بھی الگ مقدمہ درج کرارکھا ہے۔ درخواست ضمانت پر عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...