خراب فون دینے پر ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت

خراب فون دینے پر ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت

لاہو(نامہ نگار)صارف عدالت نے فائیو سمارٹ فون خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود ٹھیک کرکے دینے پر سی ای او سمارٹ فون (مال روڈ)کے مالک کے خلاف 73ہزار روپے کے ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا ۔صارف عدالت نے مذکورہ مالک کو 29ستمبر کو طلب کرلیاہے۔صارف عدالت میں چوبرجی کے رہائشی عطا الرحمن نے فائیوسمارٹ فون (مال روڈ )کے مالک کے خلاف 73ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کردیا۔

کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے 11ہزار روپے کا فون خریدا جس کی باقاعدہ وارنٹی بھی دی گئی ،فون گھر لے کر پہنچا تووہ نہیں چلا ،جس پر اس نے فوری کمپنی سے رابط کیا اور انہوں نے فون کو رکھ لیا اورچند روز بعد آنے کا کہا ،بعد میں وہاں گیا تو اسے فون واپس کرتے ہوئے یہ کہاگیا کہ اسے ٹھیک کردیا گیا ہے لیکن یہ پھرٹھیک نہیں نکلا۔

،جس پراس نے دوبارہ رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔خراب موبائل فون لے کر وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے عدالت نے وکیل کے دلائل کے بعد فائیوسمارٹ فون (مال روڈ )کے مالک کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...