عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 39 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 39 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے پی پی) عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے 39 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ بدھ کو بینک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے تربیلا IV توسیعی منصوبے سے 1410 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس سے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ منصوبے کے تحت موجودہ ٹنل V میں ایک پاور ہاؤس نصب کیا جائے گا جس سے تربیلا میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 6298 میگاواٹ ہو جائے گی۔

مزید : کامرس


loading...