پیڈمک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس‘سی ای او کے تقررکی منظور

پیڈمک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس‘سی ای او کے تقررکی منظور

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے بورڈآف ڈائریکٹرزنے افتخار حسین(چیف فنانشل آفیسر/کمپنی سیکرٹری)کو اپنے ایک اجلاس میں قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کی منظوری دے دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیڈمک رضوان خالد بٹ نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین پیڈمک نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں دس نئی منظم صنعتی بستیوں کے انفراسٹرکچر کی تکمیل کیلئے کام کر رہی ہے جبکہ تین انڈسٹریل اسٹیٹس جن میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں انفراسٹرکچر مکمل ہونے کے بعد صنعتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایاکے400ایکڑ پر بننے والی چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ پر کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں صنعتکاروں کو ایک چھت تلے پانی، بجلی، گیس، سیوریج صنعتی یونٹوں کے معائنے کیلئے ضروری اقدامات اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے اور انڈسٹریل اسٹیٹس کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے اور انہیں توقع ہے کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے کم از کم چار لاکھ افراد کو روزگار میسر آئیگا۔انہوں نے بتایا کہ قائد اعظم اپیرل پارک کی تعمیر اور آبادکاری سے پاکستان میں وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاری آئیگی۔

مزید : کامرس


loading...