غیر فعال قرضہ جات کی مد میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری

غیر فعال قرضہ جات کی مد میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی وصولی مہم ...

لاہور (پ ر) صوبہ بھر میں غیر فعال قرضہ جات کی مد میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی وصولی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے بینک نے یکم جولائی 2015 سے 19ستمبر 2016ء تک 1271 ملین روپے کی وصولی کی ہے اور بینک نے فصل ربیع 2015-16 ء کی 1754.037 ملین روپے کی وصولی بھی کی ہے۔ اس کا اظہار صدر /چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینک اکتوبر 2016ء فصل ربیع 2016-17ء کیلئے قرضہ جات کا اجراء اور فصل خریف 2016 ء کی وصولی شروع کرے گا بینک اس وقت پیداواری قرضہ جات کے علاوہ درمیانی مدت کے قرضہ جات برائے خرید ٹریکٹر و دیگر زرعی مشینری ، سونے کی کفالت پر گولڈ لون جاری کر رہا ہے۔ انہوں نے بینک سٹاف پر زور دیا کہ وہ کلائنٹس سے موثر رابطہ رکھیں اور ان کو قرضہ جات ان کی ضروریات کے مطابق جاری کریں تاکہ وہ ان سکیموں سے استفادہ کر سکیں۔

انہوں نے قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کو مقرر کردہ ہدف کے مطابق مکمل کرنے پر زور دیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...