حکومت توانائی بحران کے لیے منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے: ناصر سعید

حکومت توانائی بحران کے لیے منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے: ...

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈنگ ونگ لاہور کے صدر ناصر سعیدپولیٹیکل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ پنجاب و زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے لیے منصوبوں کی تکمیل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرر ہی ہے نیپرا کی جانب سے کوئلے سے1320میگا واٹ بجلی کے پیداواری منصوبے کی منظوری خوش آئند ہے اور توانائی بحران کے خاتمہ کی جانب تیز ترین قدم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔زاہد بخاری سکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ لاہور نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے باعث بجلی کی بہتر فراہمی کیلئے ترسیلی نظام کی بہتری سے بجلی کے ضیاع کو کنٹرول کیا جاسکے گا ۔

اس سلسلہ میں چائنہ حب پاور کمپنی بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کیلےء500 کے وی اے کی ڈبل سرکٹ لائن بھی بچھائے گی حب پاور کمپنی اور چائنہ پاور انٹرنیشنل کے اشتراک سے بننے وایل چائنہ حب پاور کمپنی کوئلے سے660میگا واٹ کے دو یونٹس گڈانی ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں لگارہی ہے 1320میگا واٹ کے اس منصوبے کے ساتھ ساتھ ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے کمپنی500کے وی اے کی ڈبل سرکٹ لائنز بھی بچھائے گی انہوں نے کہا کہ حکومتی منصوبوں کی تکمیل سے نومبر2017تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور انڈسٹری اور عوام کو مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن بھی پورا ہوگا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس


loading...