فیصل آبادچیمبر کے صدر ، سینئر نائب صدر ، نائب صدر کے عہدوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پیر کو وصول ہونگے

فیصل آبادچیمبر کے صدر ، سینئر نائب صدر ، نائب صدر کے عہدوں پر انتخابات کیلئے ...

فیصل آباد(اے پی پی )ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر ، سینئر نائب صدر ، نائب صدر کے عہدوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پیر 26ستمبر کو وصول کئے جائیں گے اور پولنگ 29ستمبر بروز جمعرات کو ہو گی جبکہ کارپوریٹ کلاس ، ایسوسی ایٹ کلاس اور خاتون نشست پر تمام امیدواروں کی بلا مقابلہ کامیابی کے باعث اب ان عہدوں کیلئے آج جمعرات، کل جمعہ اور پرسوں ہفتہ کو ہونے والے انتخابات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا نیز ایوان کا سالانہ اجلاس عام بھی 30ستمبر بروز جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں نو منتخب عہدیداران کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

انتخابات کیلئے مقرر کردہ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ تمام انتخابی عمل شفاف طریقے سے منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ تاجر و کاروباری برادری کے حقیقی نمائندے کامیابی حاصل کر کے ادارہ کی بہتری کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔

مزید : کامرس


loading...