تجارتی مراکز پر چھاپوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،راولپنڈی چیمبر

تجارتی مراکز پر چھاپوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے،راولپنڈی چیمبر

راولپنڈی ( کامر س ڈیسک)راولپنڈی شہر کی تمام تاجر تنظیوں کے نمائندوں اور تاجروں کا ایک ہنگامی اجلاس راولپنڈی چیمبر میں منعقد ہوا اجلاس میں شہر میں پنجاب ریوینو اتھارٹی اور ایف بی آر کی جانب سے کاروباری مراکز پر چھاپوں اور سر بمہر کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے کی جبکہ اس موقع پر سینیٹر میاں عتیق،نائب صدر محمد عاقل عبید، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سابق صدر اسد مشہدی، نو منتخب صدر راجہ عامر اقبال، نو منتخب سینئر نائب صدر راشد وائیں ، نائب صدر عاصم محمود، تاجر تنظیموں کے نمائندوں شیخ صدیق، شاہد غفور پراچہ، ملک ظہور، چوہدری اقبال، طارق جدون ، زاہدبختاوری، شرجیل میر، مجلس عاملہ کے اراکین اور تاجروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی میاں ہمایوں پر ویز نے کہا کہ ٹیکسوں کی وصولی کے نام پر تاجرو ں کو ہراساں نہ کیا جاے اور راولپنڈی میں جاری چھاپوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور تمام معاملات کو چیمبر کے پلیٹ فارم پر افہام تفہیم سے حل کیا جائے حج سیزن اور عید کی چھٹیوں کے باعث ٹیکس کنسلٹنٹس چھٹیوں پر تھے حکومت سالانہ گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع دے۔ تاجر نمائندوں نے حکومت خاص طور پر پنجاب حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے تاجر برادی ملک کی معیشیت کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔

تاجر ٹیکس دیتے ہیں ریوینو اتھارٹی کا عملہ بدتمیزی کرتا ہے مجرموں جیسا سلوک نہ کیا جائے بغیر نوٹسز کے چھاپے مارے جاتے ہیں اور کاروباری مرکز کو بند کر دیا جاتا ہے جس سے تاجر کی عزت نفس اور کاروبار کی شہرت کو نقصان پہنچتا ہے اگر چھاپوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پورے راولپنڈی کو بند کرنے کی کال دے دی جائے گی ۔

مزید : کامرس


loading...