ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کی قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کا اجلاس

ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کی قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کا اجلاس

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کے چےئرمین محمد یاسین کی صدارت میں لاہور میں کاٹیج انڈسٹری کی مصنوعات کیلئے نمائش منعقد کروانے کے حوالے سے خصوصی اجلاس ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں منعقد کیا گیا۔ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کے چےئرمین محمد یاسین نے کمیٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کی جانب سے ریس کورس پارک میں کوٹیج انڈسٹری کے حوالے سے نمائش کے لئے ڈی سی او آفس کو با ضابطہ اجازت نامہ کا خط لکھ دیا گیا ہے ۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈی سی آفس حکام کے ساتھ آخری ملاقات میں یہ طے پایا تھا کہ حکومت ریس کورس پارک میں ایک مناسب جگہ فراہم کرے گی جہاں کو ٹیج انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی مصنوعا ت کو نمائش کے لیے پیش کریں گے۔ پنجاب حکومت نمائش کے لیے سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ کو ٹیج انڈسٹری کو فری میں سٹال مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس نمائش کا مقصد پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور گھریلو صنعت کو فروغ دینا ہے۔ اس سے پنجاب اور پاکستان کی کو ٹیج انڈسٹری کو بہت فروغ ملے گا۔ اس نمائش میں کاٹیج انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام شعبے حصہ لیں گے اس نمائش کا نام گھریلو صنعت نمائش رکھا جائے گا اور یہ نمائش فروری مارچ 2017 ؁ء میں منعقد ہوگی۔ یاسین نے کہاکہ کوٹیج انڈسٹری کو امپورٹ کرنے میں ان کو مد د فراہم کی جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ حاصل کر سکیں اس کے علاوہ کوٹیج انڈسٹری کو بجلی کی بلا تعطیل فراہمی کی جائے۔اجلاس میں راجہ حسن اختر،عمران اصغر،کیپٹن ر آغا عدنان،عثمان ملک،عدیل رضا ،عارف باجوہ،عمران اصغر اور دیگر نے بھی اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

مزید : کامرس


loading...