مزید 30 ممالک پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کریں گے

مزید 30 ممالک پیرس ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اقوام متحدہ (اے پی پی) ماحولیات کے حوالے سے پیرس میں طے پانے والے معاہدے کی مزید 30 ممالک توثیق کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک برس قبل طے پانے والے اس معاہدے پر برازیل، میکسیکو، ارجنٹائن اور مراکش سمیت متعدد دیگر ممالک دستخط کرنے والے ہیں۔ مراکش کے وزیر ماحولیات نے امریکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ ان کا ملک اس معاہدے پر دستخطوں کے لیے تیار ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جب تک عالمی سطح پر 55 ایسے ممالک، جو عالمی سطح پر ضرر رساں گیسوں کے 50 فیصد کے ذمہ دار ہیں، اس معاہدے کی توثیق نہیں کرتے، یہ معاہدہ نافذ نہیں ہو گا۔

مزید :

عالمی منظر -