ریال میڈریڈ کے سی ای اوکا ماڈل ٹاؤن فٹبال ا کیڈمی کا دورہ

ریال میڈریڈ کے سی ای اوکا ماڈل ٹاؤن فٹبال ا کیڈمی کا دورہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر )ریال میڈریڈ کے مسٹر جیکوئن ساگوس بلیسہ چیف ایگزیکٹو آفیسر آف کیمپس ایکسپیرنس اور پال ساگوس کاناڈاس انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ نے ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کا دورہ کیا۔ میاں رضوان علی، صدر ایم۔ ٹی۔ ایف۔ اے نے مہمانوں کا بڑی گرم جوشی سے استقبال کیا اور ماڈل ٹاؤن فٹبال اکیڈمی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بریفنگ دی اور فٹ بال گراؤنڈ میں موجود سہولیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ جو کہ ریال میڈریڈ کے آفیشلز نے بڑا سراہا۔ اس کے بعد رضوان علی نے مہمانوں کو فٹ بال گراؤنڈ کا دورہ کروایا۔ مہمانوں کو فٹبال گراؤنڈ بے حد پسند آیا اور سہولیات کی تعریف کی۔ میاں رضوان علی نے خبر دیتے ہوئے بتلایا کہ ریال میڈریڈ کے آ فیشلز کا دورہ کیمپس ایکسپیرنس کے سلسلے میں دسمبر 2016 میں ریال میڈریڈ کے فٹبال کوچیزماڈل ٹاؤن میں بچوں کو فٹبال کی ٹریننگ دیں گے۔ میاں رضوان علی نے مزید کہا اس سے ماڈل ٹاؤن میں فٹبال کو بہت فروغ ملے گا میاں رضوان علی میاں رضوان علی نے آخر میں مسٹر جیکوئن ساگوس بلیسہ چیف ایگزیکٹو آفیسر آف کیمپس ایکسپیرنس اور پال ساگوس کاناڈاس کو ایم۔ٹی۔ ایف۔اے کا یادگیری کا تحفہ پیش کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...