رقم کا تنازع :آئس لینڈ فیفا17ویڈیو گیم میں شامل نہیں ہو گا:کے ایس آئی

رقم کا تنازع :آئس لینڈ فیفا17ویڈیو گیم میں شامل نہیں ہو گا:کے ایس آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آئس لینڈ(اے این این)آئس لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن (کے ایس آئی)نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ڈویلپرز الیکٹرک آرٹس کے ساتھ رقم کے تنازعے کی وجہ سے فیفا 17 ویڈیو گیم میں شامل نہیں ہوگا۔کے ایس آئی کے مطابق ڈویلپرز الیکٹرک آرٹس (ای اے) کی جانب سے انھیں 15,000 ڈالرز کی رقم دینے کا فیصلہ ان کی توقعات سے کم ہے۔خیال رہے کہ یورو کپ فٹبال 2016 میں انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے والی آئس لینڈ نے ای اے کو ان کی پیشکش کے جواب میں زیادہ رقم دینے کا مطالبہ کیا تھا جسے ای اے نے تسلیم نہیں کیا۔کے ایس آئی کے صدر گیر تھورسٹینسن کا کہنا ہے وہ اس کے حقوق خریدنا چاہتے ہیں لیکن وہ انھیں بالکل مفت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا یورو کپ میں ہماری ٹیم کی کارکردگی بتاتی ہے کہ ہم ایک اچھی ٹیم ہیں اور بہت سی دیگر ٹیمیں ہماری ٹیم کے ساتھ کھیلنا پسند کرتی ہیں۔ یہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے افسوس ناک ہے تاہم اس کی تنقید ای اے سپورٹس پر ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ ای اے ٹیموں کو جو فیس دیتی ہے اس میں ان ٹیموں کے ٹریڈ مارکس اور امیج رائٹس شامل ہوتے ہیں۔گیر تھورسٹینسن کا مزید کہنا تھا میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اگر ہم حقوق دے رہے ہیں یا ان حقوق کی پیشکش کر رہے ہیں تو پھر اس کے لیے مناسب مذاکرات اور منصفانہ فیس ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا میں نے یہ محسوس نہیں کیا کہ یہ ایک منصفانہ اور کھلے انداز میں کیا گیا ہے۔بی بی سی نے ای اے کو اپنے موقف دینے کی پیشکش کی ہے۔فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں 27 ویں نمبر پر براجمان آئس لینڈ کو فٹبال کے گذشتہ ایڈیشنز میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ انھیں اس بار اگلے ایڈیشن میں شامل کیا جائے گا۔