دیوان فوڈ لاہور کی ٹیم نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

دیوان فوڈ لاہور کی ٹیم نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) دیوان فوڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں دیوان لاہور کی ٹیم نے ہی ٹرافی جیت لی۔ بتایا گیا ہے کہ دیوان فوڈز نے آزاد کشمیر کے علاقہ کالا مولہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جس میں تقریباً 11ٹیموں نے حصہ لیا اور دیوان فوڈ اور سولی کی کرکٹ ٹیمیں فائنل میں پہنچیں، جس میں دیوان فوڈز کی ٹیم کے کپتان فاروق ڈار،زاہد اکرم، طلعت ،ہارون،عادل بٹ،محمد اشفاق،وسیم مغل،متین ہاشمی، مجاہد،باسط شاہ اور دیگر کھلاڑیوں نے سخت مقابلہ کیا اور دیوان فوڈز کپ اپنے نام کرلیا، ٹورنامنٹ میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما زاہد اقبال مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں مشتاق ڈار،بشیر بٹ،منیجر دیوان فوڈز فاروق ڈار، عباس ڈار اور شفیق الرحمان ڈار تھے جبکہ دیگر ٹیموں میں کالا مولہ ،فارورڈکوٹہ، پرنس ٹائیگر ز نے بھی بہترین کھیل پیش کیا مگر دیوان فوڈز کی ٹیم کے سامنے نہ ٹک سکیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...