جاز رائزنگ اسٹارز میں لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت

جاز رائزنگ اسٹارز میں لاکھوں نوجوان کھلاڑیوں کی شرکت

لاہور(سٹاف رپورٹر) دنیا کو بتادو‘ ایک ایسا نعرہ ہے جس کے ذریعے پاکستان کا سب سے مقبول ترین برانڈ جاز پاکستانی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک منفرد پلیٹ فارم اور مواقع فراہم کررہا ہے تاکہ وہ آگے چل کر کامیابی حاصل کرسکیں۔اس جستجو کے تحت جاز پاکستان کیلئے کرکٹ اسٹار زکا نیا ٹیلنٹ فراہم کرنے کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے کامیاب ایڈیشن میں اشتراک کے بعد جاز اور لاہور قلندرزکی جانب سے جاز رائزنگ اسٹارزکے نام سے اپنی نوعیت کا ایک ایسا اقدام اٹھایا گیاہے جس کا مقصد پوشیدہ کرکٹ ٹیلنٹ تلاش کرکے انہیں پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے اورانہیں بنیادی وسائل سے لیس کرنا ہے۔اس قدام کے حصہ کے طور پر پنجاب کے آٹھ اضلاع میں کرکٹ ٹرائل کیمپس منعقد کئے گئے تھے جہاں عاقب جاوید اور مدثر نذر نے ہر اضلاع کے بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو منتخب کیا ۔ان ٹرائلز میں 111,553نوجوانوں نے شرکت کی۔ہر ضلع سے کھلاڑیوں کو جاز رائزنگ اسٹار ٹی ٹوئنٹی کپ میں ان کے اضلاع کی نمائندگی کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا۔یہ ٹورنامنٹ 24ستمبر، 2016کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جبکہ اس کا فائنل یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔یہ ٹورنامنٹ جیو سپر پر براہ راست نشر کیا جائے گا جبکہ شائقین کیلئے اسٹیڈیم میں انٹری بالکل مفت ہوگی۔اسٹیڈیم میں موجود شائقین میں سے چار افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کرکے روازنہ کی بنیاد پر باکل نئے Jazz Xہینڈ سیٹ دیئے جائیں گے۔جنہیں لگتا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے تو ان کیلئے مزید انعامات بھی موجود ہیں ۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین میں سے ہر ایک کو کیچ پکڑنے پر 10,000روپے کا کیش انعام بھی دیا جائے گا۔اس اقدام کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے موبی لنک کے سی سی او آصف عزیز نے کہا ،’’ ہماری قوم کرکٹ کی دیوانی ہے۔ہمارے لئے کرکٹ صرف کھیل ہی نہیں بلکہ ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔ پاکستان کا نمبر ایک نیٹ ورک ہونے کی حیثیت سے جاز قوم کی زبان بولتا ہو اور سمجھتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہم ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ہمارا مقصد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانا ہے اورہم اس مقصد کیلئے کام کرتے رہیں گے ‘‘۔

اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ شہباز مقصود نے کہا ،’’پاکستان میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم اور مواقع نہیں ملتے جس سے وہ آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔جاز رائزنگ اسٹار ہمارے غیر معمولی ٹیلنٹ کیلئے صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘کھلاڑیوں کا انتخاب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے جاز رائزنگ اسٹارٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی کی بنیاد پرکیا جائے گا جس کے بعد وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گے۔ان کھلاڑیوں کو آسٹیلیا جانے کا موقع ملے گا جہاں وہ بگ بیش لیگ چیمپئنز 2016سڈنی تھنڈرز کے ساتھ مقابلہ کرکے اپنے کھیل کو نکھار سکیں گے۔جاز رائزنگ اسٹاعز کے اختتام پر ایک بیٹسمین اور ایک بولر کو پاکستان سپر لیگ 2017میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...