مانگا منڈی،دن دیہاڑے دکان میں ڈکیتی،مزاحمت پر ملازم شدید زخمی

مانگا منڈی،دن دیہاڑے دکان میں ڈکیتی،مزاحمت پر ملازم شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگامنڈی (نمائندہ خصوصی ) سبزی منڈی میں 3ڈاکوؤں کی دکان پر واردت ، ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں بلال اصغر کی دکان میں 3ڈاکوؤں نے گھس کر ملازمین کو یرغمال بنا لیا اورہزاروں کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت پر ملازم محمد اعجاز ولد عبدالستار کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ ملازمین نے ’’15‘‘ پر کال چلا دی مگر پولیس تقریباً ایک گھنٹہ بعد موقع واردت پر پہنچی جبکہ جائے وقوعہ سے تھانہ کا فاصلہ صرف ایک کلو میٹر ہے ۔ زخمی ملازم کو مقامی رورل ہیلتھ ہسپتال لے جایا گیا لیکن حالت نازک ہونے پر اسے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ وقوعہ کے بعد انویسٹی گیشن انچارج تھانہ مانگا رفیق احمد اور سب انسپکٹر کے موقع پر پہنچنے پر دکانداروں نے شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

مزید :

علاقائی -