ڈیرہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)شہباز فیلنگ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا ،یارک پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق سوہنا خان ولد رمضان سکنہ وانڈہ سہولن اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ شہباز فیلنگ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے اس کوٹکر ماردی جس وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے موٹرسائیکل کا بھی نقصان ہوا ۔ یارک پولیس نے متوفی کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم کوچ ڈرائیور کے خلاف 279-320-427ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔