تحریک انصاف ملاکنڈ میں تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی

تحریک انصاف ملاکنڈ میں تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈتحصیل بٹ خیلہ کے جائنٹ سیکرٹری اورسابقہ امیدواریونین کونسل پیرخیل الحاج غلام خالق خان اوردیگر پارٹی کارکنان کے ہمراہ درگئی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کے مشیرایم پی اے شکیل خان ایڈوکیٹ اورایم این اے جنیداکبر خان کی ناقص کارکردگی اورپارٹی ورکروں کیساتھ نامناسب رویہ کی وجہ سے ملاکنڈمیں عموماًاورتحصیل بٹ خیلہ میں پارٹی تباہی کے دہانے پر کھڑاہے ۔پارٹی میں جتنے بھی اختلافات ورکروں کے درمیان پیداہوئے ہیں انکی تمام ترذمہ داری ان دونوں اسمبلی ممبران پر ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ تحصیل بھرمیں نظریاتی پارٹی کارکنوں کو اعتمادمیں لئے بغیرتھروپراپرچینل پر دوسرے سیاسی پارٹیوں کے افراد کے کاموں کو ترجیح دی جاتی ہے جبکہ ترقیاتی کاموں اور مسائل ومشکلات کے حل میں پارٹی کے دیرینہ ورکروں کو دیوارسے لگایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کیلئے شب وخون بہاکر قربانیاں دینے والوں کی تذلیل مزیدبرداشت سے باہرہے اسیلئے میں پارٹی عہدے سے احتجاجاً استعفیٰ دے رہاہوں اورآئیندہ کیلئے صرف عام کارکن اورعمران خان کاسپاہی ہی رہونگا۔انہوں نے کہاکہ جب ایم این اے اورایم پی اے بے تاج بادشاہوں کی طرح اپنی مرضی سے تمام ترفیصلے اور دوسرے پارٹی ورکروں کے کام کرواتے ہیں تو پھرنظریاتی پارٹی کارکنوں کی قربانیاں کیارنگ لائیگی۔اپنا اُلوسیدھاکرنے کیلئے اپنے ورکروں کو آپس میں لڑاکر عدم برداشت کی فضاقائم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈکے ایم این اے جنیداکبرخان اورایم پی اے شکیل خان تمام فساد کی جڑہیں جنکی ناقص پالیسیوں کی بدولت پارٹی کارکن منتشراورباہمی اختلافات کاشکارہے کیوں کہ پیراشوٹرزکے زریعے پارٹی میں آکر قبضہ جمانے والوں کو ورکروں اورانکے قربانیوں سے کیالینادینا؟انہوں نے کہاکہ پارٹی جلسے جلوسوں کیلئے درجنوں گاڑیوں کے قافلے لے جانیوالے مقامی رہنماؤں جنہوں نے بیش بہاقربانیاں دی ہے کاوقارمجروح اورسیاسی کئیرئیر کااستحصال ہورہاہے ۔انہوں نے اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چئیرمین عمران خان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک اوردوسرے رہنماؤں سے آزخود نوٹس لینے کاپرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈمیں پی ٹی آئی کے صفوں میں گھسنے والے کالی بھیڑیوں کاصفایاکرکے پارٹی کو نقصان پہنچانے والے نام نہاد رہنماؤں سے نجات دلائیں ۔