مواصلات و تعمیرات کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

مواصلات و تعمیرات کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا ...

مردان ( بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی کے مواصلات و تعمیرات کی قائمہ کمیٹی کے چےئرمین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے بغدادہ سے گوجر گڑھی روڈ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شیر دل خان کلے جہانگیر آبادتخت بھائی کی خستہ حال عمارت ، ٹکر سے خادی کلے سڑک اور شمسی پل لوند خوڑ پر مکمل شدہ تعمیر اتی کاموں کا دورہ کیا ۔ قائمہ کمیٹی کے ممبران ایم پی اے ملک مرسلین اور شیر از خان کے علاوہ ایگزیکٹیو ایجینئر محمد طارق خان ایکسین بلڈنگ جمشید خان خٹک اور ایکسین ہائی وے قدرت اللہ مروت اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائمہ کمیٹی کے اراکین نے گرلز ہائی سکول کی خراب حالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ سکول کے بچوں کا ان کمروں میں تعلیم حاصل کرنا دشوار ہے۔ پچھلی حکومتوں میں ایسے کام کئے گئے ہیں جو عوام کیلئے فائدہ کی بجائے مشکلات کا باعث بنتی جارہی ہیں۔ بغدادہ ٹو گوجر گڑھی روڈ کی تعمیر پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ سڑک کیساتھ نکاسی آب کی نالی سڑک سے بہت اوپر تعمیر کی گئی ہے۔ جسکے باعث بارش کے بعد سڑک پر 2فٹ تک پانی کھڑ ا ہوتا ہے۔ ٹکر سے خادی کلے میں روڈ کی تعمیر انتہائی ناگفتہ بہہ حالت میں ہے۔ حالانکہ ایم اینڈ آر سے اس کی مرمت کیلئے کروڑ روپے کی ادائیگی ہوچکی ہے۔ افتخار مشوانی نے شمسی پل کی تعمیر پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ پل پر سرکار ی رقم کو ضائع کیا گیا ہے۔ علاقے کے عوام بھی پل کی تعمیر کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ افتخار مشوانی نے اس موقع پر موجود ایگزیکٹیو اینجینئر بلڈنگ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی تعمیر میں شامل تمام ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے۔ اور ذمہ دار افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...