محمد عامر کی دعوت ولیمہ، دلہا دلہن کی سج دھج نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دلہن نے ہلکے سبز رنگ کا عروسی جوڑا دولہا نے نیلا سوٹ پہنا

محمد عامر کی دعوت ولیمہ، دلہا دلہن کی سج دھج نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دلہن نے ...

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فاسٹ باؤلر نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز بڑی دھوم دھام سے کیا۔ گزشتہ روز دلہن بیاہ کر لائے اور دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔ ولیمے کی دعوت میں دوست اور رشتہ دار مدعو تھے۔ اس موقع پر نئے جوڑے کی تیاریاں دیدنی تھیں۔ دلہن نے ہلکے سبز رنگ کا عروسی جوڑا پہنا۔ ہاتھوں میں گنگن کھنکتے رہے جبکہ ماتھے پر جھومر چمکتا رہا۔ دلہنیا کے چہرے پر رقصاں خوشی بھی چھپائے نہ چھپی۔دوسری جانب، روپ سہانا اور انداز مستانہ لئے دلہے کی تیاریاں بھی کچھ کم نہ تھیں۔۔ نیلے سوٹ میں ملبوس دلہے کی دلہن کے ساتھ فائنل سنیپ نے بھی خوب دھوم مچائی۔دریں اثناء پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز میں شرکت کیہلئے محمد عامر آج رات یو اے ای روانہ ہو رہے ہیں

مزید : صفحہ آخر


loading...