ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں خلاف ضابطہ تعیناتیاں، وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا
لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں خلاف ضابطہ تقرری تبادلوں پر وزارت داخلہ نے نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نواز الحق ندیم کی میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کی نامزدگی کے باوجود تعیناتی پر ڈی جی سے جواب طلبی کر لی گئی ۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نواز الحق ڈپٹی ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ کی نامزدگی کے باوجود دفتری امور کیوں چلا رہا ہے ۔ گوندل کی تقرری کردی گئی مگر احکامات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔خلاف ورزی کرنے والے افسران کی نشاندہی کے بعد وزارت داخلہ انکے خلاف کاروائی کرے گی ۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق نواز الحق ندیم کو ایف آئی اے کے ایک اعلی آفیسر کی مبینہ آشیر باد حاصل ہے ۔وزارت داخلہ کے احکامات اور رولز کی خلاف ورزی کے مرتب افسران کی نشاندہی کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔