الپوری ،عالمی یوم امن کے حوالے سے میڈیا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

الپوری ،عالمی یوم امن کے حوالے سے میڈیا کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) عالمی یوم امن کے حوالے سے شانگلہ میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم اے کے صدر نوجوان صحافی آفتاب حسین نے کہا کہ آمن کے بغیر پایہ دار ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا،ملاکنڈ ڈویژن میں قیام آمن کی بحالی میں صحافیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،کوئی بھی ملک آمن کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے،ملاکنڈ ڈویژن میں ملٹینسی کے وقت صحافیوں نے جان کے نذرانے پیش کئے ان کے قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ان صحافیوں کے قربانیوں کو ہمیشہ کیلئے سنہرے لفظوں سے یاد کیا جائے گا۔تقریب میں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ محمد یونس ،جنرل سیکرٹری صابرحسین شاہ ، انور حسین ، خالد خان،سرفراز خان،فضل ربی،افتخارحسین،گوہر علی،نوید احمد،عرفان اللہ،ذاکرحسین،مشتاق احمد،عطاء اللہ،غازی احمد،حیدر علی،محمدسلیم،ندیم خان اور دیگر صحافیوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔