بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب حکومت ماحول فراہم کررہی ہے،فرخ جاوید

بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب حکومت ماحول فراہم کررہی ہے،فرخ جاوید

لاہور (کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے منافع بخش ماحول فراہم کیا ہے ، دوست ملک چین کے تعاون سے انرجی ، انڈسٹری ، زراعت سمیت متعدد شعبوں میں کام جاری ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے ، پنجاب میں سرمایہ کاری کا اس وقت بہترین ماحول موجود ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت نے زرعی شعبہ میں کام کرنے والی چینی سرمایہ کار کمپنی کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر فرح جاوید نے کہا کہ زراعت میں حکومت پنجاب نے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ زرعی آلات اور مشینری کی خریداری پر کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔کسانوں کو مڈل مین سے چھٹکارا دلوانے کے لئے ساڑھے بارہ ایکڑ سے کم کاشتکاروں کو بلا سود آسان اقساط پر قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ زرعی شعبہ میں بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کرنے کے لئے چین سے ٹیکنالوجی اور دیگر آلات میں معاونت حاصل کر رہے ہیں۔ وفد کے سربراہ نے صوبائی وزیر چینی مصنوعات کے معیار اور مارکیٹ کے مقابلے کم قیمت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آخر میں وفد کے سربراہ نے صوبائی وزیر کو اپنی مصنوعات کا ماڈل پیش کیا ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...