بارش کے باعث بجلی کی طلب میں کمی،شارٹ فال کم نہ ہوسکا

بارش کے باعث بجلی کی طلب میں کمی،شارٹ فال کم نہ ہوسکا

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باوجود شارٹ فال میں کمی نہیں ہوئی ۔ پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال کم نہیں ہو سکا ہے۔ ملک کے دو صوبوں کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم بہتر ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ہے ۔ لیکن دوسری جانب ہائیڈ ل اور تھرمل کی پیداوار کم ہوئی ہے ۔ انڈسٹریز کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے باعث شارٹ فال کا تمام بوجھ گھریلو اور کمرشل صارفین کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے کئی علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے لیسکو سمیت ان علاقوں کی ڈسکوز کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے ۔ لیسکو کے بارش کے باعث پندرہ فیڈرز ٹرپ ہوئے ۔ جن کی بحالی بارش رکنے کے بعد کر دی گئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...