بٹ خیلہ میں 4 کروڑ خطیر مالیت کا ٹینڈرز شفاف طریقے سے مکمل

بٹ خیلہ میں 4 کروڑ خطیر مالیت کا ٹینڈرز شفاف طریقے سے مکمل

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ملاکنڈمیں4کروڑ روپے کی خطیر مالیت کے ٹینڈرز کا عمل صاف شفاف طریقے سے مکمل ہو گیاجس کی نگرانی ایکسین انجینئر فضل حیات نے کی ان ترقیاتی سکیموں میں ایم پی اے فنڈزکے 2کروڑ روپے سے تحصیل درگئی میں واٹر سپلائی اور سینٹیشن کے منصو بے مکمل کئے جائیں گے جبکہ تحصیل بٹ خیلہ میں سول ورک کیلئے40لاکھ اور مشینری کیلئے50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ گورنمنٹ کنٹر یکٹر عبدالر حمن نے14.50فیصد بیلو اور علی رحمن نے30فیصد بیلو پر حا صل کئے اس کے علاوہ تحصیل درگئی کا20لاکھ روپے کا سول ورک اسلم سیدنے 12اورمشینری کا25لاکھ روپے کا ٹینڈر31فیصد بیلو پر علی رحمن اینڈ کو نے حا صل کیاایکسین پی ایچ ای نے اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ان ٹینڈز کے ذریعے سٹینڈ بائی مشینری جن میں اضافی موٹریں پمپ اور وولٹیج سٹبلائیز وغیرہ شامل ہیں کی خریداری سے نہ صرف محکمے کی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو موسم گرما میں بھی پانی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...