وزارت مذہبی امور کو کابینہ سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت

وزارت مذہبی امور کو کابینہ سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی اور ان کی مستقل بنیادوں پر بحالی کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی بحالی کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار وں کے وکیل حافظ طارق نسیم نے موقف اختیار کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے 98کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے برطرف کر دیا۔عدالتی حکم پر کابینہ کمیٹی نے برطرف ملازمین کو دیگر کنٹریکٹ ملازمین کے طرز پر مستقل کرنے کی سفارش کی تھی جس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ برطرف ملازمین کو کسی قانونی جواز کے بغیر نکالا گیا ،عدالت انہیں مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کے احکامات صادر کرے۔ عدالت نے یہ درخواست نمٹاتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور کو کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سابق ملازمین کی درخواستوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

صفحہ آخر -