شہید بی بی یونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کے تحت بی ایس کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

شہید بی بی یونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کے تحت بی ایس کے ...

پشاور( پاکستان نیوز)شہید بی بی یونیورسٹی میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کے تحت بی ایس کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز جامعہ بے نظیر شیرینگل میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کے تحت دوسرے مر حلے میں بی ایس کے سٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ ڈاکٹر محمد علی خان کنٹرولر امتحانات نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور سٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکرکوشش کرنے کی تلقین کی۔تقریب میں اسسٹنٹٹ ڈائریکٹر ایکیڈیمکس بادشاہ سید کے علاوہ ڈپٹی کنٹرولر سکرسی انتخاب اللہ خان ،جواد اور عابد اللہ نے شرکت کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...