پنجاب: 578ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 476شدید زخمی

پنجاب: 578ٹریفک حادثات میں 5افراد جاں بحق، 476شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز578ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 476 افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیا جبکہ199افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 273 ڈرائیور،22 کم عمرڈرائیور، 321 مسافراور86پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...