صوبائی دارالحکومت، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری ایک کروڑ کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت، چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری ایک کروڑ کی نقدی، ...

لاہور(وقائع نگار) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ذرا ئع کے مطابق غازی آباد میں ڈاکوؤں نے خرم کے اہل خانہ سے 1لاکھ 35ہزار مالیت کے زیورات،نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے عمر اور اس کی بیوی سے 90ہزار مالیت کی نقدی و طلائی انگوٹھیاں،ریس کور س میں ڈاکوؤں نے علیم سے 20ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ،فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے حبیب سے 25ہزار مالیت کی نقدی چھین لی ۔علاوہ ازیں جوہر ٹاؤن میں طاہر،قلعہ گجر سنگھ میں نذر عباس کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس بی میں عبد الوحید ،باغبانپورہ میں رمضان ،اسلام پورہ میں ساجد،اقبال ٹاؤن میں ریاض،ملت پارک میں سراج الحق،سمن آباد میں ارمان،ساندہ میں اعجازاور شوکت ،نواب ٹاؤن میں عادل،جوہر ٹاؤن میں سلمان،گارڈن ٹاؤن میں طیب اور لیاقت آباد میں عدیل خادم کی موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...