اقوام متحدہ کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقت کرائے،نواز شریف

اقوام متحدہ کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقت کرائے،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت مظالم ڈھا رہا ہے،پاکستان امن چاہتا ہے لیکن بھارت اس کیلئے تیار نہیں ہے،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں حالات تبدیل ہورہے ہیں،دنیا کو مختلف خطرات ہیں،دنیا کی بڑی طاقتوں کے مابین رسہ کشی ہورہی ہے،دنیا مسائل اور غربت کی طرف بڑھ رہی ہے،دنیا کی معاشی ترقی بلندیوں کو چھو رہی ہے،ہماری حکومت نے بھی معاشی ترقی کا ایجنڈا دیا ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ہمارے تین سالوں میں معاشی ترقی میں بہتری آئی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے ملک میں امن قائم کیا ہے،پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ شکار ہوا ہے،افغانستان میں امن کا واحد راستہ افغانستان ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن بھارت پاکستان پرامن مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہیانہوں نے کہا ہے کہ انصاف کی عدم موجودگی میں امن قائم نہیں ہوسکتا،بات چیت کا عمل دونوں ممالک کے حق میں ہے،کشمیر کے لوگوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا،برہان وانی نوجوانوں کیلئے تحریک آزادی کیلئے ایک نئی علامت بن کر سامنے آیا ہے،بھارت کی قابض فوج نے کشمیر مظالم ڈھائے ہیں،بھارت نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا ہے،سرینگر میں بچوں،بوڑھوں اور عورتوں پر مظالم ڈھائے گئے ہیں،ان مظالم سے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔کشمیر میں ہلاکتوں پر اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈگ کمیٹی بنائی جائے،کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات ہونی چاہیءں،مسئلہ کشمیر کے حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے آپسی مسائل کا حل ہونا ناممکن ہے،کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کروانے کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے،بھارت کی پیشگی شرائط مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا مکمل اہل ہے۔
نواز شریف