بٹ خیلہ میں 3خواتین گھر کے اندر پر اسرار طور پر جاں بحق،نوجوان بے ہوش

بٹ خیلہ میں 3خواتین گھر کے اندر پر اسرار طور پر جاں بحق،نوجوان بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈگاؤں جلال کوٹ میں تین خواتین گھرکے کمرے کے اندپراصرارطورپرجاں بحق جبکہ تین نوجوان بے ہوش نوجوانوں کوبٹ خیلہ ہسپتال سے پشاورریفرکردیا مالاکنڈلیویز نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی میڈیکل رپورٹ انے کے بعدقانونی کاروائی کی جائیگی پوسٹ کمانڈرتھانہ خارکاموقف۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ یونین کونسل مالاکنڈگاؤں جلال کوٹ میں سلطان زیب کے گھرکے کمرے میں مہمان آئی ہوئی مہمان خاتون مسماۃ زینبہ زوجہ فضل غفورمسماۃ حمیدہ بیوہ سلطان زیب اورمسماۃ ثمرین دخترسلطان زیب گھرکے کمرے کے اندرپراصرارطورپرجاں بحق ہوئی جبکہ تین نوجوان امیرحمزہ محمدشہزاد پسران منظورآحمدساکنان ڈھیری جولگرام اورجبران ولدسلطان زیب ساکن کس کورونہ جلا ل کوٹ بے ہوش ہوگئے فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ منتقبل کردیاجہاں سے بے ہوش نوجوانوں کوتشویشناک حالت میں پشاورہسپتال ریفرکردیا اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندہ نے پوسٹ کمانڈرتھانہ خارامیرزمان خان سے رابطہ کیاتوانہوں نے موقف اختیارکیافی الحال ابتدائی رپورٹ درج کردی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ انے کے بعدقانونی کاروائی کی جائیگی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل خان دیگرلیویز نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ اورہسپتال پہنچ گئے۔