ایم کیو ایم لندن کا تمام ڈھانچہ، رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبے تحلیل کر دیئے گئے

ایم کیو ایم لندن کا تمام ڈھانچہ، رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبے تحلیل کر دیئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیو ایم کے تمام تنظیمی ڈھانچہ، تمام شعبہ جات اور رابطہ کمیٹی کوتحلیل کر دیا ہے۔بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ان فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔نیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نئے ڈھانچے، شعبہ جات کی تشکیل اور رابطہ کمیٹی کو بنانے کیلئے تمام اختیارات ایم کیو ایم لندن کنوینر ندیم نصرت کے سپرد کر دیئے گئے۔اس بارے میں ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ نئی رابطہ کمیٹی، شعبہ جات اور تنظیمی ڈھانچے کو جلد تشکیل دیا جائے گا۔الطاف حسین نے تمام فیصلوں کی توثیق کر دی ہے۔ندیم نصرت نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی۔چند ارکان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل کر ایم کیو ایم کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔اس کو ختم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ اخلاقی طور پر ارکان اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستعفی ہوکر نیا الیکشن لڑیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے بارے میں یہ تاثر تھا کہ وہ لندن سے ملی ہوئی ہے لیکن سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی حمایت کر کے ایم کیو ایم پاکستان نے اس تاثر کو رد کر دیا ہے جس کے بعد ایم کیو ایم لندن کی جانب سے شدید ردعمل آیا ہے

مزید :

صفحہ اول -