نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہیں :چینی وزیر اعظم

نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ...

نیو یارک(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی ہے،وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے ،چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، ہم دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کیلیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔پاکستان اورچین کارشتہ نہ ٹوٹنے والاہے،چین پاکستان کیساتھ کھڑارہیگا،ہرفورم پرپاکستان کی حمایت کرینگے،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے حوالے سے بے خبر نہیں اس کی خطے میں اہمیت سے واقف ہیں،پاکستان خود دہشتگردی سے متاثرہ ہے اور توقعات سے بڑھ کر امن کیلئے کام کیا ہے،ہم پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی بڑھائیں گے نہیں،امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی پوزیشن واضح کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔اس موقع پر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے،ملک میں دہشتگردوں کانیٹ ورک توڑچکے ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے،کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں،پرامن ہمسائیگی ہماراوژن ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پرچینی قیادت کے بیان پر اظہارتشکر کیا،وزیراعظم نے پاکستان اورچین کے تعلقات پراعتمادکااظہارکیا،ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،طارق فاطمی اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...