ارمچی کے شہرو جا چو میں تیسری بین الاقوامی انڈسٹری ایکسپو کا افتتاح

ارمچی کے شہرو جا چو میں تیسری بین الاقوامی انڈسٹری ایکسپو کا افتتاح

مکتوب چین:سہیل چوہدری

سنکیانگ صوبے کے دارالحکومت ارمچی کے نواحی شہر وجاچو میں چینی فوج کے ایک ذیلی کمرشل تعمیراتی و پیداواری ادارے زنجیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کارپوریشن (ایکس پی سی سی )کے تحت گزشتہ روز تیسری بین الاقوامی انڈسٹری ایکسپو کاافتتاح ہوگیا ہے جو کہ24ستمبر تک جاری رہیگی،یہ ایکسپو زراعت سے متعلق انڈسٹری کے بارے میں ہے اس ایکسپو کے انعقاد کا بنیادی مقصد قدیم سلک روٹ کی بحالی کے چینی وژن کی تکمیل ہے چین کی قیادت نے 2013میں سلک روڈ اکنامک بیلٹ(ون بیلٹ ون روڈ)کے منصوبے کا اجراء کیا تھا جس کا مقصد چین کے دورافتادہ صوبے سنکیانگ کو خطے بھر کی معاشی سرگرمیوں کا گیٹ وے بنانا تھا اسی وژن کے تحت ہی چین نے پاکستان میں سی پیک کے منصوبے کااعلان کیا تھا اس ایکسپو کا مقصد سنکیانگ صوبے کے وسط ایشیاء اور جنوبی ایشیاء سے روابط بڑھا کر اسے کثیرالملکی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا گڑھ بنانا ہے یہ ایکسپو ایکس پی سی سی کمیٹی آف چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ اور وجاچو شہرکی مقامی حکومت سے ملکر منعقد کررہی ہیں اس ایکسپو کے انعقاد سے سلک روڈ اکنامک بیلٹ کی مشترکہ طور پر تعمیر کے منصوبے میں مدد ملے گی اس ایکسپو میں زراعت سے متعلق انڈسٹری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع کی جائیگی سلک روڈ منصوبے سے منسلک تما م ممالک کے وفود اس ایکسپو میں حصہ لے رہے ہیں ایکسپو سے ملحقہ کانفرنس میں سلک روڈ ممبر ممالک کے ماہرین سیمیناروں اور میٹنگوں میں مختلف بڑے بڑے تعمیراتی منصوبے زیربحث لارہے ہیں ،اس ایکسپو کے ساتھ ساتھ ارمچی میں ہی ایک یوروایشیاء کانفرنس منعقد ہورہی ہے جبکہ بعض اجلاس ایکسپو اور یوروایشیا کانفرنس کے مشترکہ طور پر ہورہے ہیں،دریں اثناء افتتاحی تقریریوں میں ایکس پی سی سی کے چیئرمین و دیگر کلیدی رہنماؤں نے اپنے خظاب میں چین سے متصؒ ممالک کی مربوچ معاشی ترقی کے ون بیلٹ ون روڈ کے چینی وژن کو سراہا،میزبان چینی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکس پی سی سی سنکیانگ صوبے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے جبکہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور چین کیلئے تذویراتی اہمیت کا حامل علاقہ ہے ایکس پی سی سی کا قیام 1954میں ہوا یہ کارپوریشن اس صوبے کے 9شہروں میں2.77ملین آبادی کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے حالیہ دور میں یہ کارپویشن سنکیانگ صوبے میں شہری علاقوں کی طرف لوگوں کی ہجرت کے ایشو سے نمبردآزما ہے اس کانگریس کے تحت زراعت میں جدت کی ضرورت بڑھنے کے ایشو سے نمٹنے کی غرض سے یہ ایکسپو ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ چین ،روس ،وسط ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مابین دوستی کی طویل روایت ہے اور یہ ممالک ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے کی تکمیل کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے مذکورہ خطوں کے تمام ممالک مستفید ہونگے۔

مزید : تجزیہ


loading...