اقتصادی پالیسیوں سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے :صدر ممنون حسین

اقتصادی پالیسیوں سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے :صدر ممنون حسین

اسلام آباد(آن لائن)صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا ہے۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئرخرم دستگیر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔صدرمملکت نے کہا کہ قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی شعبہ میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے موجودہ منڈیوں کے علاوہ نئی منڈیوں کی تلاش کی جائے تاکہ ہمارے تجاری حجم میں اضافہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ برآمد کنندگان اور تاجروں کے مسائل کے حل کی طرف بھر پور توجہ دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے صدر مملکت کو اپنی وزارت سے متعلق بریفنگ دی۔

صدرممنون حسین

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...