امریکی قونصل جنرل کی ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات

امریکی قونصل جنرل کی ڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی ہے اور ان سے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقرر امریکی قونصل جنرل گریس شیلڈن پی آئی بی کالونی میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچیں جہاں انہوں نے فاروق ستار سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گریس شیلڈن نے فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجودہ سیاسی اورکراچی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...