جائز مطالبات کیلئے سیاسی جماعتیں احتجاج کا حق رکھتی ہیں،قمر زمان کائرہ

جائز مطالبات کیلئے سیاسی جماعتیں احتجاج کا حق رکھتی ہیں،قمر زمان کائرہ

چنیوٹ(نامہ نگار سے)سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاناما پیپرز معاملہ پر ہٹ دھرمی کا معاملہ برقرار رکھتے ہوئے سیاسی جنگ کا میدان آباد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کی بنیاد مخالف سیاسی جماعتوں نے نہیں بلکہ حکمران جماعت نے خود رکھی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء جو زبان استعمال کررہے ہیں اس سے قطعی نہیں لگتا کہ سیاسی تلخی میں کمی واقع ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کا نظام کسی بھی صورت نہیں چل سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی ائے پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ ،ضلعی رہنما سید حسن شاہ اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی احتجاجی ریلیاں نکالے گی اور جائز مطالبات کے تسلیم نہ ہونے تک تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کا حق رکھتی ہیں اور ہم ملک و قوم کے وسیع تر مفاد اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے برسر میدان ہیں اور رہینگے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف ہے ۔

جائز مطالبات

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...