عبداللہ شاہ غازی ؒ کا سالانہ عرس23 سے 25ستمبرتک انتہائی عقیدت و احترام سے منایاجائیگا

عبداللہ شاہ غازی ؒ کا سالانہ عرس23 سے 25ستمبرتک انتہائی عقیدت و احترام سے ...

کراچی(ڈی این ڈی ):برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی ؒ کا سالانہ 1286واں عرس23سے 25ستمبرتک کراچی میں واقع ان کے مزارپرانتہائی عقیدت و احترام سے منایاجائے گا۔توقع ہے کہ تین روزہ عرس کا افتتاح گورنرسندھ ڈاکٹر عشر ت العبادکرینگے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اوقاف سید غلام شاہ جیلانی بھی خصوصی طور پر عرس کی تقریبات میں شرکت کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...