مہاجروں کو رسوا کرنے والوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی،سلیم حیدر

مہاجروں کو رسوا کرنے والوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی،سلیم حیدر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدرنے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ تہذیب یافتہ اور تعلیم یافتہ مہاجر قوم کو دہشت گرد ، ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور وں جیسی شناخت دلوانے والے نام نہاد مہاجروں کو کبھی معاف نہیں کیاجائیگا۔ پاکستان بنانے اور بچانے کیلئے قربانیاں دینے والوں کو غداری جیسے خطابات دلوانے والی آج دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکے ہیں اور یہ بات اب کسی سے پوشیدہ نہیں کہ چند مفاد پرست جنہوں نے مہاجروں کو 30سال تک اسلحہ اور دہشت کی بنیاد پر یرغمال بنایا ہوا تھا نے پوری قوم کو رسوا کرنے کی کوشش کی لیکن رسوائی اور ذلت خود ان کے گلے کا طوق بن گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے شخصیت کی پوجا کی اور پوجا کروائی وہ بھی اتنے ہی بڑے مجرم ہیں جتنے بڑے مجرم مہاجر قوم کو رسوا کروانے والے ہیں۔ آج بھروپیے ایک مرتبہ پھر مہاجروں کو بچانے کے نام پر مہاجروں کو نئی دلدل اور کھائی میں دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں ہیں لیکن اب پوری قوم جاگ چکی ہے اور یہ عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست ، ملک دشمنوں کی سزاپوری قوم کو نہ دی جائے کیونکہ کبھی بھی قوم غداری کی مرتکب نہیں ہوتی بلکہ کچھ لوگ غدار بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ MIT نے 1986ء میں جن باتوں کی نشاندہی کی تھی آج ایم کیوایم سے منحرف ہونے والے بھی ان تمام باتوں کی تصدیق کررہے ہیں اور مہاجر عوام گواہ ہے کہ ہم نے کراچی سے لے کر سکھر تک پوری قوم کو خبردار کردیا ہے کہ وہ جن لوگوں کو اپنا رہنما سمجھ رہے ہیں وہ دراصل رہزن ہیں جو نہ صرف مہاجر قوم کے دوست نما دشمن ہیں بلکہ پاکستان کے بھی خیرخواہ نہیں اور آج وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ہماری اس وقت کی جانے والی باتیں بلکل صحیح ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ایک مہاجر اس بات کا گواہ ہے کہ ایم آئی ٹی 30 سال سے ان مہاجر دشمن عناصر کو اپنے وسائل کے مطابق بے نقاب کررہی ہے جس کی پاداش میں خود ہم پر بھی متعدد بار جان لیوا حملے ہوئے ، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا اور ان پر جھوٹے مقدمات بنوائے گئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...