نارتھ ناظم آباد میں متحدہ کے2دفاترگرا دیئے گئے

نارتھ ناظم آباد میں متحدہ کے2دفاترگرا دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں غیر قانونی طورپرقائم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مزید 2 دفاتر گرا دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات نے سرکاری زمین پر قائم ایم کیو ایم کے2غیر قانونی دفاتر کو گرادیا ہے ،جن میں سیکٹر آفس نارتھ ناظم آباد اور یونٹ 174شامل ہیں ۔محکمہ انسداد تجاوزات کے حکام کے مطابق ایم کیو ایم کے گرائے گئے دفاتر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیر کئے گئے تھے، جنہیں بدھ کو گرادیا گیاہے۔ان 2 دفاتر کو گرانے کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے منہدم دفاتر کی تعداد 150سے زائد ہوگئی ہے۔