ملک کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا توڑ ہر فرد کی ذمہ داری ہے‘ فخر امام

ملک کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا توڑ ہر فرد کی ذمہ داری ہے‘ فخر امام

ملتان (سٹی رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے کہاہے کہ پاکستان ایک پر امن اور جمہوری ملک ہے جو ہمیشہ قائم رہنے کے لئے معرض وجود میں آیا ہے سوچی سمجھی سازش کے ذریعے ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے جس میں اپنے اور پرائے دونو ں ملوث ہیں ہمیں محب وطن اور ملک (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

دشمن عناصر میں فرق ظاہر کرنا پڑے گا ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے ہرفرد کو عملی طور پر کام جدو جہد کرن کی ضرورتہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان عزاداری کونسل اور رواداری تحریک ملتان کے زیر اہتمام دربار حضرت شاہ شمس پر منعقعدہ رواداری امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کی سلامتی ہماری بقاء ہے اگر خدانخواستہ اس ملک کو کچھ ہو جاتا ہے تو ہماری شناخت ختم ہو جائے گی انہوں نے کہاہے بھارت ،اسرائیل ،امریکہ پاکستان کے دشمن ہیں جو ملک وقوم کی سلامتی کے خلاف سازش میں مصروف ہیں وقت آ گیا ہے کہ ہر محب وطن شہری آگے بڑھ کر پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے جدوجہد کرے رواداری تحریک پاکستان کے چےئر مین سیمسن سلامت نے کہاہے کہ پاکستان کی خاطر ہم اپناجان مال سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہاہے کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہے جو کسی صورت بھی پاکستان کو مستحکم نہیں دیکھنا چاہتا ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ امریکہ سے جان چھڑائیں تاکہ ملک میں امن وامان قائم ہو سکے انہوں نے کہاہے کہ بے روزگاری ، غربت ،مہنگائی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہری عزیت کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں لیکن افسوس حکمرانوں کو غریب عوام کا کوئی خیال نہیں ہے فادر نعیم جاوید نے کہاہے پاکستان میں بسنے والی اقلیتی محب وطن ہے ملک کو جب بھی کسی قسم کی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو اقلیتو ں نے سب سے آگر بڑ ھ کر محب وطن ہونے کا ثبوت دیا ہے علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کا کوئی مذہب یا مسلک نہیں ہے ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی صٖفوں سے اس طرح کی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کریں جو ملک میں فساد برپا کرنا چاہتی ہیں علامہ عبد الحق مجاہد نے کہاہے کہ پاکستان کو بنانے کے لئے لاکھوں ا فراد نے جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے آج خون میں لت پٹ پاکستان دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے تنظیم علماء اوقاف کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر محمد ارشد بلوچ نے کہاہے کہ اسلام سلامتی کا دین ہے اگر ہم سنت نبوی پر عمل پیرا ہو جائیں تو ملک میں مکمل امن وا مان قائم ہو جائے گا علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے ملک میں امن قائم کرنے کے لئے ہمیں اتحاد بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہو گا ، علامہ خالد محمود ندیم نے کہاہے کہ ہمیں سیاست سے بالا تر ہو کر یک قوم بننا پڑے گااپنی سیاست کرنے کے لئے دوسروں کے اوپر کیچڑ اچھالنے والی پالیسی تر ک کرنی پڑے گی اس موقع پر تنظیم کاروان الشمس کے سپہ سالار مخدوم طارق عباس شمسی نے ملک وقوم کی سلامتی بھائی چارے کے فروغ اور آپریشن ضر ب العزب میں پاک فوج کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی ، اس موقع پر عرفان ساگر ، راشدہ پروین، ثمینہ وحید ، شاہانہ شانی ،عامر شہزاد صدیقی ، عامر محمود نقشبندی ، علامہ انوار الحق مجاہد ، ملک محمد عمر کمبوہ ، محمو ایوب مغل ، حافظ محمد ظفر قریشی، سید طالب پرواز ،مخدومحمد ارشد،اللہ ڈتہ کاشف بوسن مخدوم زاہد گردیزی،قاضی بشیر احمد گولڑوی، الحاج محمد اشرف قریشی ، یاسمین خاکوانی ، سلمان الہی قریشی ایڈوکیٹ ، راجہ محمد یونس بھٹی، نعیم اقبال نعیم ، وقاص فرید ، راؤ محمد عارف رضوی ، سید ضمیر الاسلام بخاری ، ہائی سنٹ پیٹر ،شکنتلہ دیوی،رانا مہر حسین نون ، سید حسنین بخاری، سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...