امریکا میں پوکے مون گو سے 10 دنوں میں ایک لاکھ سے زائد حادثات

امریکا میں پوکے مون گو سے 10 دنوں میں ایک لاکھ سے زائد حادثات
 امریکا میں پوکے مون گو سے 10 دنوں میں ایک لاکھ سے زائد حادثات

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے امریکی صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت پوکے مون گو نہیں کھیلیں کیونکہ اس سے صرف 7 دنوں میں امریکا بھر میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد حادثات ہوچکے ہیں جن میں سے بعض جان لیوا بھی ہیں۔اس پر سان ڈیاگو یونیورسٹی کے پروفیسر نے تحقیق کی ہے جن کے مطابقپوکے مون گو کے خوفناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اس گیم میں مخصوص مقامات پر فرضی مخلوقات اور کردار تلاش کرنے ہوتے ہیں۔ جی پی ایس کی مدد سے ان مقامات پر پوکے مون کردار تلاش کیے جاتے ہیں اور اس سے بچوں اور بڑوں کو گھر سے نکلنے ، ورزش اور چلنے کی تحریک ملتی ہے مگر مسلسل آگمینٹڈ ریئلٹی کے ماحول سے جڑے رہنے کے دوران لوگ اطراف کے خطرات کو نظر انداز کرکے آگے بڑھتے ہیں اور جان لیوا حادثات کے شکار بھی ہورہے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...