محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت ختم ہونیکے باوجود پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان پیش نہ کیا

محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت ختم ہونیکے باوجود پولیس نے قندیل بلوچ قتل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) محکمہ پراسیکیوشن ملتان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے قندیل بلوچ (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
قتل کیس کا چالان پیش نہیں کیا گیا ۔یادرہے کہ مذکورہ مقدمہ کی تفتیش مکمل ہونے کے باوجود مقدمہ کا چالان مقررہ مدت میں پیش نہ کرنے پر محکمہ پراسیکیوشن کی جانب سے پولیس حکام کو4 مراسلے جاری کئے گئے جس پر 18 ستمبرکو پولیس نے چالان پیش کیاتو پراسیکیوٹر راناجاوید کی جانب سے چالان پر16 مختلف اعتراضات عائد کئے گئے تھے جن میں مقتولہ کے والدین ،بھائیوں اورمفتی عبدالقوی کو شامل تفتیش نہ کرنے کے اعتراضات بھی شامل تھے جبکہ 3 روزمیں اعتراضات ختم کرکے چالان دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن گزشتہ روز چالان پیش نہیں کیا گیا ہے ۔
قندیل کیس