آزادی ٹرین کا سفر جاری،میلسی،کہروڑ پکا،حاصل پور میں شاندار استقبال
میلسی،کہروڑ پکا،حاصل پور(نمائندگان) آزادی سپیشل ٹرین کا مختلف شہروں کا سفر جاری ہے میلسی سے نامہ نگار،نمائندہ پاکستان کے مطابق آزادی سپیشل ٹرین کی میلسی ریلوے اسٹیشن پر آمد پر ہزاروں افراد نے شاندار استقبال کیا پھو لوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
فول پروف انتظامات کیے گے تھے ٹرین پر فلوٹ کے ذریعے جہاں ملک کے اہم مقامات کی ترجمانی کی گئی تھی وہاں چاروں صوبوں کی ثقافت اورورثہ بھی نمایاں کیا گیا تھا۔اس موقع پر مر د ، عورتوں اور بچوں میں بھر پور ملی جذبہ دیکھنے کو نظر آیا ٹرین کے پلیٹ فارم پر پہنچتے ہی فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ مسلم لیگی کارکنان اور میلسی پریس کلب عید گاہ روڈ (رجسٹرڈ ) میلسی نے ٹرین پر گل پاشی کرتے ہوئے اس کا استقبال کیا ۔ مسلم لیگ(ن) کے ضلعی ترجمان و تحصیل جنرل سیکرٹری میلسی چوہدری غیور اسلم ، سرپرست اعلیٰ پریس کلب زاہد خان شیروانی، عبدالرزاق قریشی، عبدالشکور قیصر، ممتاز احمد عاربی، ملک عبدالجبار ملتانی ، جنرل سیکرٹری پریس کلب مہر امین ،سیکرٹری فنانس چوہدری خضر حیات سہو ، وقار احمد ملتانی ، عبدالرحمن ڈوگر، قاسم ریاض سمیت دیگر نے کہا کہ آزادی ٹرین خواجہ سعد رفیق کی بھر پور کاوش ہے ۔ آزادی ٹرین کے ہیڈ و ڈی ایس سکھر محمد علی چاچڑ نے میڈیا کو بتا یا کہ اس ٹرین کو 19روز کی ریکارڈ دنوں میں تیار کیا گیا ہے۔ اب تک ریلوے اسٹیشنوں پر 50لاکھ سے زائد افراد ٹرین پر موجود پاکستان ثقافت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ اس بار وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق آزادی ٹرین نے پاکستان کے تمام ٹریک پر چلانے کا فیصلہ کیا جیسے عوام نے بھر پور سراہا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی شبیر احمد وڑائچ ، اسٹیشن ماسٹر اکرم خان بلوچ، ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد طفیل گجر، ملک حبیب، مہر خادم حسین، ساجد قریشی، حاجی آصف اچار والے، ریاض بوہڑ، مہر احمد مٹھو،میاں طارق عزیز، انور شاہد،محمد فیصل مدنی،ہمایوں اختر جوئیہ سمیت دیگر موجود تھے ۔کہڑوڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق اسپیشل آزادی ٹرین گزشتہ رات ساڑھے 9بجے کہروڑپکا ریلوے اسٹیشن پہنچی تو اسٹیشن ماسٹر ملک افتخار علی ، اسسٹنٹ ملک فرقان ، صدر پریس کلب کہروڑپکا محمد افضل جاوید، نائب صدر ملک عمران خالد، کونسلرز و سماجی شخصیات سیٹھ محمد شوکت، رمضان ببلی، شیخ اعجاز قمر، خالد اسلم شیخ، ملک ظفر ریحان، سید نعیم شاہ بخاری، زین قمر مغل ، مہر فاروق انجم، احمد شاکر ، آصف بشیر انجم،سید حسن رضا شاہ، اعظم شاہین ، مہر اظہر، مہر وقاص ، مہر مجاہد، اعظم علی قریشی، شیخ محمد عارف ، کامران اجمل بھٹی، محمود الحسن بھٹی، حافظ سجاد، عمران عاربی، شیخ وقاص ، بلال حیات بھٹی، عابد صابری، ملک عمران طلحہ، جام محمد اکبر ،رانا محمد رمضان ، میاں عبید جبلہ، خواجہ نمیرسمیت لیگی ورکرز اور ہزاروں افراد نے ہاتھ ہلاکر ٹرین کا استقبال کیا۔ متعدد بچوں نے پاکستانی پرچم والے کپڑے بھی پہن رکھے تھے۔ نوجوانوں کی زیادہ تعداد سلفیاں بنوانے میں مصروف رہیں۔ شہریوں نے ٹرین پر رکھے گئے مینار پاکستان ، زیارت ریزیڈنسی، مزارِ قائد، فیصل مسجد، باب خیبر اور شاہی قلعہ کے فلوٹس میں گہری دلچسپی لی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ اسٹیشن ماسٹراور ریلوے پولیس کے ساتھ ساتھ تھانہ سٹی پولیس کہروڑپکا بھی ڈی ایس پی کاشف عبد اللہ کی قیادت میں امن و امان کی صورتحال بر قرار رکھنے کیلئے بھاری نفری کے ہمراہ موجود رہیں۔ آزادی ٹرین تقریباً 2گھنٹے قیام کے بعد بہاولنگر روانہ ہوگئی اس موقع پر کہروڑپکا ریلوے اسٹیشن پر میلے کا سماں تھا۔ حاصل پور سے نامہ نگار کے مطابق شہر شہر گاؤں گاؤں کریہ کریہ چلتی ہوئی آزادی ٹرین حاصل پور ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ۔ حاصل پور کے محب وطن عوام نے آزادی ٹرین کا پر تپاک استقبال کیا اور آزادی ٹرین پر پھول نچھاور کئے اور سیکورٹی انتظامات پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکاران موجود تھے آزادی ٹرین وقت مقررا سے تقریبا دوگھنٹے لیٹ پہنچی ۔ ریلوے اسٹیشن پر پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا آزادی ٹرین دیکھنے کے لیے لوگوں کے علاوہ سکولوں کے طلباء اور خواتین شامل تھے بعدازاں آزادی ٹرین ریلوے اسٹیشن حاصل پورپر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاصل پور، لیبر یونین ریلوے اسٹیشن حاصل پور پر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاصل پور ، لیبر یونین غلہ منڈی کے سرپرست محمد نعیم ایڈووکیٹ نے مقامی صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ٹرین کو دیکھانے کا مقصد خصوصا نوجوانوں اور بچوں کو تمام صوبوں کی ثقاقت اور ہمارے قومی ہیروز کی وطن عزیز کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ خان ایوب خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے علاوہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں اس ریلوے لائن پر ٹرین چلتی رہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت نے کراچی سمہ سٹہ سے حاصل پور، بہاولنگر جانے والی مسافر ٹرین بند کر دی گئی اور حکمرانوں کے علاوہ آفسران ریلوے کی عدم توجہی کے باعث شمہ سٹہ تا بہاولنگر ریلوے اسٹیشن بحال کی جائے عمارتیں بھوت بنگلہ بن گئی ہیں ۔حاصل پور سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق پی آ ر او ریلو ے محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان کی جا نب ترقی کی جا نب گا مز ن ہے حا صل پور میں بھی بہت جلد ریلو ے ٹریک کو دوبا رہ بحا ل کیا جا ئے گا ۔
آزادی ٹرین