پٹرول پمپس پر عائد ناجائز ٹیکس ختم کئے جائیں، عبدالسمیع خان

پٹرول پمپس پر عائد ناجائز ٹیکس ختم کئے جائیں، عبدالسمیع خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ختم کئے جائیں،عبدالسمیع خانبہاولپور(بیورورپورٹ) مرکزی چیرمین پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن پاکستان عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرول پمپس پرعائد نا(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
جائز ٹیکس فوری ختم کئے جائیں شرح منافع میں فوری اضافہ کیاجائے اور مارجن 6 روپے کیاجائے حکومتی لیزشدہ پیٹرول پمپس کے لیز کے معاہدہ کوریگولرکیاجائے میٹروبس پراجیکٹ کے متاثرین کومتبادل جگہ معاوضہ اورداخلی وخارجی راستہ دیاجائے وہ گذشتہ روز مقامی میرج ہال میں بہاولپور‘لودھراں بہاولنگرمظفرگڑھ سے آئے ہوئے پیٹرول پمپس مالکان وپاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدہ داران سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہی‘ انفارمیشن سیکرٹری خواجہ آصف‘ سینئر نائب صدر پنجاب آصف علی نائب صدرپنجاب صادق آصف‘ بہاولپورکے صدر محمدیاسین ‘شیخ عباس رضا سمیت دیگرعہدہ داران بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ برائے نام مارجن کے باعث پیٹرول پمپ کے اخراجات پورے کرناناممکن ہوگیاہے سابق صدرپرویزمشرف میں یہ مارجن 4-50 روپے تھا جوکہ اب انتہائی کم کردیاگیاہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس شیخ عباس رضانے کہاکہ شہری علاقوں میں پیٹرول پمپ مالکان کے مسائل اوراخراجات میں اضافہ ہوچکاہے ۔تقریب سے صدرپاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن بہاولپور محمدیاسین ‘ علی شیرازلودھراں‘ راجہ شاہ زیب سینئرنائب صدر بہاولپورچیمبر‘احسان الحق سابق ایم پی اے و جنرل سیکرٹری بہاولپور‘ڈاکٹرسیف اللہ مظفرگڑھ نے بھی خطاب کیا ۔
چیئرمین پٹرولم