شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ لیٹ ‘ خیبر میل تلے 11 اونٹ کچلے گئے
ملتان(جنرل رپورٹر)لاہو ر سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس2گھنٹے40منٹ‘ کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ‘حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس45منٹ اور پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس ایک گھنٹہ30منٹ کی تاخیر سے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
کینٹ ریلوے سٹیشن ملتان پہنچی۔دریں اثنا بتایا جاتا ہے کہ ٹاٹے پور قادر پورراں کے علاقہ میں ریلوے ٹریک پر اچانک اونٹ آگئے جس کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگائی لیکن اس کے باوجود 10اونٹ مر گئے جبکہ ایک اونٹ کی ٹانگ کٹ گئیں۔اونٹوں سے ٹکرانے کے باعث خیبر میل ادھا گھنٹہ تاخیرسے ملتان آئی ‘ ریلوے انتظامیہ نے اونٹ مالک کیخلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔