خانیوال،غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

خانیوال،غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا

خانیوال،گڑھا موڑ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،بیورو نیوز،سپیشل رپورٹر )خانیوال کے نواحی چک نمبر 65/10Rمیں نو جوان لڑکا آصف شادی شدہ لڑکی سمیرا کو ملنے کے لیے اس کے گھر (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے پاس کھیتوں میں آیا اسی دوران سمیرا کے گھر والوں کو ان کے ملنے کا پتہ چل گیا جس پر وہ طیش میںآ گئے سمیرا نامی لڑکی کے خاوند اور دیور و دیگر دو افراد نے سمیرا کو اس کے مبینہ آشنا آصف کے ہمراہ کھیتوں میں ساتھیوں کے ہمراہ گھیر لیا اورکلہاڑیوں کے پے درپے وارکر کے ان کی گر دنیں تن سے جدا کر دیں۔ تھا نہ صدر خانیوال پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر نعشیں اپنی تحویل میں لے لیں پولیس نے دو ملزمان لڑکی کے خاوند خضر حیات اور دیور عاشق حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے دو ملزمان کی گرفتاری کر کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں بے دردی سے قتل ہو نے والی سمیرااور آصف کی نعشیں ضروری قانونی کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئیں جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔

لڑکا لڑکی قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...