رواں مالی سال1530بجلی چوروں کو2کروڑ41لاکھ جرمانہ

رواں مالی سال1530بجلی چوروں کو2کروڑ41لاکھ جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)سرکل ملتان نے رواں مالی سال2016-17 ؁ء کے دوران1530بجلی چوروں کو2 کروڑ41 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیاہے اور عائد کی گئی جرمانے کی رقم میں سے ایک کروڑ83لاکھ85ہزار روپے سے زائد کی رقم وصول کرکے محکمہ (بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

کے خزانے میں جمع کرائی ہے ۔ جولا ئی اور اگست2016 ؁ء میں1409گھریلو صارفین کو ایک کروڑ45لاکھ روپے،96کمرشل صار فین کو18 لاکھ56ہزار روپے،16صنعتی صارفین کو 53 لاکھ6 ہزار روپے اور9 ٹیوب ویل صارفین کو24 لاکھ 39 ہزار ر وپے جرمانہ عائد کیاہے ۔ سپریٹنڈ نگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی کی ہدایت پر سرکل،ڈویژنل اور سب ڈویژنل ٹیموں نے میپکو کینٹ ڈویژن میں113بجلی چوروں کو16 لاکھ14 ہزار روپے،میپکوممتازآباد ڈویژن میں212بجلی چوروں کو23لاکھ4ہزار روپے،موسیٰ پاک ڈویژن میں275بجلی چوروں کو54 لاکھ47ہزار روپے،سٹی ڈویژن میں637 صارفین کو بجلی چوری کرنے پر54 لاکھ65 ہزارروپے،شجاع آباد ڈویژن میں90صارفین کو20لاکھ روپے اور شاہ رکن عالم ڈویژن میں203صارفین کو72 لاکھ74ہزار روپے جرمانہ عائدکیاہے۔

بجلی چور

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...