پیراں غائب پاور سٹیشن میں لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

پیراں غائب پاور سٹیشن میں لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ملتان( سٹاف رپورٹر،کرائم رپورٹر)نیچرل گیس پاور سٹیشن (این جی پی ایس ) پیراں غائب میں گرڈ سٹیشن میں لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا‘ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہوا‘ لائن مین میپکو کے ایس ایس اینڈ ٹی ( جی ایس او) کا ملازم تھا‘ حادثہ بد ترین غفلت اور کوتاہی کے باعث (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

پیش آیا‘ ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کا اجاز نامہ (پرمٹ ) جاری کرکے لائن مین کو کام کے لئے پول پر چڑھا دیا گیا ‘نیوٹرل سسٹم کو ارتھ نہیں کیا گیا نہ ہی سائٹ کلیئرنس کو دیکھا گیا ‘چالو لائن پر کام شروع کرتے ہی اللہ نواز لائن مین کو شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا‘چیف ایگزیکٹو میپکو نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے‘ یونین نے الزام لگایا ہے کہ حادثہ انتظامی غفلت کا شاخسانہ ہے ‘ جینکو انتظامیہ نے گرڈ سٹیشن آپریشنل ہونے کے باوجود ٹیکنیکل سٹاف کو سرپلس قرار دے کر مظفر گڑھ تبادلہ کر دیا ‘سٹاف نہ ہونے کے باعث حادثہ ہوا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...