محمد عامر اہلیہ کے ساتھ دبئی روانہ

محمد عامر اہلیہ کے ساتھ دبئی روانہ
محمد عامر اہلیہ کے ساتھ دبئی روانہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر اپنی نوبیاہتا دلہن نرجس کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے غیر ملکی پرواز سے دبئی روانہ ہوگئے۔پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونیوالی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر اپنی اہلیہ نرجس کے ہمراہ غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی روانہ ہوئے۔ پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پہلے ہی دبئی پہنچ چکی ہے جبکہ محمد عامر آج ٹیم کو جوائن کریں گے۔ شادی کے بعد یہ محمد عامر کی پہلی سیریز ہے۔ اس سے پہلے لاہورایئرپورٹ پہنچنے پر شہریوں نے ان کو شادی کی مبارکباد بھی دی اور سیریز جیتنے کیلئے حوصلہ بھی بڑھایا۔ محمد عامر 23 ستمبر سے شروع ہونیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل


loading...