چیف جسٹس نے رائیونڈ مارچ کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا ، سماعت آئندہ ہفتے ہو گی

چیف جسٹس نے رائیونڈ مارچ کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا ، سماعت آئندہ ...
چیف جسٹس نے رائیونڈ مارچ کیخلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دیدیا ، سماعت آئندہ ہفتے ہو گی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے رائیونڈ مارچ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دیدیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے ممکنہ رائیونڈ مارچ کے خلاف تین رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین رکنی فل بینچ میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس انوار الحق اور جسٹس قاسم خان شامل ہیں جو آئندہ ہفتے درخواست کی سماعت کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں ، الیکشن کمیشن نے ایسا فیصلہ دیدیا کہ عمران خان کی پریشانی کی انتہا نہ رہے گی 

فل بینچ کی سفارش جسٹس شاہد وحید نے کی تھی جس پر آج چیف جسٹس نے درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا ہے ۔

رائیونڈ مارچ کے حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رائیونڈ مارچ سے خابہ جنگی کا خطرہ ہے لہذٰا عدالت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو مارچ سے روکنے کے احکامات جاری کرے ۔ عمران خان حکومت محالف اشتعال انگیز تقاریر کر رہے ہیں ، رائیونڈ مارچ سے دونوں جماعتوں کے درمیان فسادات کا خدشہ ہے ۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کیلئے اڈا پلاٹ کا مقام تجویز کیا گیا ہے جو وزیر اعظم کی جاتی امرا رہائش سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔

مزید : لاہور


loading...